ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد:یاد صادق کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی اورنوازشریف کے یارغارسردار ایازصادق کی طرف سے پاک فوج کے خلاف بیان کے بعد ملک بھرمیں سخت ردعمل پایا جارہا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے

 

 

اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کےلیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے

Comments are closed.