چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں‌ درخواست دائر

0
31

کوئٹہ:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں‌ درخواست دائر،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے

ذرائع کےمطابق یہ درخواست پاکستان بارکونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ نے دائر کی ہے، جس میں‌مختلف قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق اس درخواست میں درخواست گزار نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرتےہوئے کہاہےکہ عاصم سلیم باجوہ کو آرڈیننس کے تحت اکتوبر 2019 میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کیا گیا تھا،

درخواست گزار منیر کاکڑ ایڈوکیٹ ممبر پاکستان بار کونسل نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ آرڈیننس کی معیاد 120 دن ہوتی ہے،

منیر کاکڑ ایڈوکیٹ ممبر پاکستان بار کونسل کہتے ہیں کہ آرڈیننس میں توسیع کا بل قومی اسمبلی نے پاس کیا تاہم سینٹ میں زیر التوا ہے،

عاصم سلیم باجوہ کی فروری 2020 سے تاحال بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعیناتی غیر آئینی ہے، عدالت عالیہ بلوچستان نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹیسز جاری کر دیئے

کیس کی آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی

جمعرات کو عدالت عالیہ بلوچستان میں کیس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران خان ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بیج نے کی۔

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”359119″ /]

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس میں اعلیٰ‌ عدلیہ سے درخواست کی گئی ہے جس میں ان کی تعیناتی کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے ،

یاد رہے کہ عاصم سلیم باجوہ کے خلاف یہ درخواست اس ردعمل کے بعد دی گئی ہے جس میں عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں‌بہت زیادہ پروپیگنڈا کیا گیا

Leave a reply