اسلام آباد :نظرثانی کیوں کی جائے؟جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدر، وزیراعظم کی دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس ،،اطلاعات کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردی،
ذرائع کے مطابق صدر اوروزیراعظم کی طرف سے دائر دخواستوںپر رجسٹرارآفس نے اعتراض لگایا کہ ایک کیس میں دوبار نظر ثانی نہیں ہوسکتی، صدر مملکت، وزیراعظم ، وزیرقانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان، وزیرقانون فروغ نسیم، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔
اسی طرح ایف بی آر کی جانب سے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف درخواست دائرکی گئی تھی۔ درخواستوں میں سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل فل بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرارسپریم کورٹ کی طرف سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ ایک ہی کیس میں دوبارہ نظرثانی کی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی