پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، فیصلہ کون کرے گا ؟

0
24

اسلام آباد :حسب سابق اور حسب روایت مہینے کے اختتام اور اگلے مہینے کی آمد سے پہلے پٹرولیم کی مصنوعات پر نظرثانی کی جاتی ہے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک ردو بدل کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ اس بار بھی سابقہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہوگئی ہے ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 39پیسے فی لیٹر کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے 56پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی

Leave a reply