اسلام آباد :پیٹرول مہنگا ہوا توہوئے لوگ ناراض:پی ٹی آئی پرپی ڈی ایم کے حملے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونےکے بعد ملک بھر سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے
عوام کی اکثریت اس فیصلے پرناراض ہے لیکن حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ رقم عوام سے لیکر عوام پرہی خرچ کی جائے گی اس لیے عوام ناراض تو ہوگی مگروہ جانتی ہےکہ گھروں کے نظام کیسے چلتے ہیں
دوسری طرف پی ٹی آئی پرپی ڈی ایم کو مزید حملے کرنے کا موقع مل گیا ہےلیکن اب ان کے جملوں کے حملوں میں وہ جان نہیں کیوں مولانا صاحب کسی اورکو دل دے بیٹھے ہیں
یادرہے کہ آج وزیر اعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور اب نئی قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور اب نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
خیال رہے کہ ایک ماہ کے دروان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 2 بار جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ ماہ جنوری کیلئے بھی 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔