ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)ایک طرف خود کش حملے،دوسری طرف حکومت نے عوام پربجلی اورپٹرول بم گرادیا -سہیل اعظمی
ایک طرف خیبرپختونخواہ حکومت میں خودکش حملوں کے باعث سینکڑوں لوگ شہید ہورہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم کی نااہل حکومت پاکستان کی 23کروڑ روپے عوام پر بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بم گرانے میں مصروف ہے ، ان خیالات کا اظہار اانجمن تاجران صوبہ کے پی کے کے نائب صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر و کالم نگار سہیل اعظمی نے تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی کفیل احمد نظامی ، چوہدری جمیل احمد ، محمد رمضان ، محمد نواز، محمد اشرف، نعیم قریشی ، حاجی غلام سبحانی ، خلیل نمبردار ، حاجی امان اللہ، محمد زیشان ، راجہ فہد، سعید اعوان و دیگر موجود تھے ۔سہیل اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سال کی حکومت کی مثال ”کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے ”والی ہے ،پی ڈی ایم کی حکومت نے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو بھی مات کرکے رکھ دیا،

وزیروں ، مشیروں کی فوج کرپشن اور عیاشیوں میں مصروف ہے ، عوام کا گلا دبانے انہیں مہنگائی کی چکی میں پسنے اور اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ،اگر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو پاکستان بھر کی تاجر برادری کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر برادری بھی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ۔

Shares: