ہم واقعی عجیب ملک ہیں ، ساری دنیا میں پٹرول خوار ہو رہا اور یہاں ہم پٹرول کیلئے خوار ہو رہے ، مبشر لقمان
لاہور:ہم واقعی عجیب ملک ہیں ، ساری دنیا میں پٹرول خوار ہو رہا اور یہاں ہم پٹرول کیلئے خوار ہو رہے ، پاکستان کے معروف صحافی،عالمی امورپردسترس رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے ملک میں پٹرول کی قلت پرایک خوبصورت مگرقابل غورتجزیہ پیش کیا ہے جسے پڑھنے کے بعد یقینا حکومت کےلیےکوئی نہ کوئی عملی اقدامات کرنے کا خیال ضرور آئے گا
باغی ٹی وی کے مطابق سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ہم واقعی عجیب ملک ہیں ، ساری دنیا میں پٹرول خوار ہو رہا اور یہاں ہم پٹرول کیلئے خوار ہو رہے,مبشرلقمان نے کہا سمجھ نہیں آرہی کہ یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہے ،
We are indeed a unique country. The entire World has no more storage for Petrol and we cant seem to find it anywhere for days now!!
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) June 11, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کے لیے غور کا مقام ہے کہ ان حالات میں جب دنیا بھرمیں پٹرول کی کثرت کی وجہ سے کوئی پٹرول خریدنے میں دلچسپی نہیں لے رہا اورپٹرول بیچنے والے آوازیں لگا رہے ہیں لیکن ہمارے ملک میں تو معاملہ ہی الٹ ہے یہاں لوگ پٹرول لینے کے لیے جس طرح خوارہورہےہیں اس کی مثال تو دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی