پیٹرول کی قیمت میں مزید5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان میں تیل کی ترسیل اور قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

ہائی اورلائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر18روپے 36 پیسے ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کو پیٹرول 20روپے7پیسے اور ڈیزل19روپے61 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیا گیا تھا۔

Shares: