نگران حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0
42
price

نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئ قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے، نوٹفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

تاہم اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقراررکھا گیا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ پندرہ روزکیلئے کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماءِ اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر جاکرخار باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

نگراں وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply