پٹرول کی قیمت میں اضافہ معاشی دہشت گردی ہے، شہباز شریف

0
43

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبا شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول سستا ہو رہا ہے پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کا عید سے قبل پٹرول بم گرانا معاشی دہشتگردی ہے. اپوزیشن جماعتیں مل کر اس معاشی دہشت گردی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گی، شہباز شریف نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. حکومت نے پاکستا ن کی غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب میں ڈال دیا.

واضح رہے کہ حکومت نے عیدالفطر سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس پراپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا.

Leave a reply