مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ٹرمپ نے ایسا فیصلہ کیا کہ بھارت میں‌صف ماتم بچھ جائے

0
25

نریندر مودی کا وزیر اعظم کے حلف اٹھانے کے بعد امریکہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کردیا، کیونکہ بھارت امریکا کو اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی فراہم کرنے کایقین دلانے میں ناکام ہوا،ترجمان کے مطابق بھارت کے جی ایس پی درجے ختم کرنے کا اعلان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ،وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 5 جون سےہوگا.

انڈیا امریکہ کے جی ایس پی پروگرام سے سہولت اٹھانے والا سب سے بڑا ملک تھا جس کے تحت وہ اپنی مصنوعات امریکہ کو بغیر محصولات یا ٹیکس ادا کیے برآمد کرسکتا تھا۔ اس معیار پر پورا اترنے کے لیے ایک ملک کو جملہ حقوق کا تحفظ فراہم کرنا اور امریکہ کو اپنی منڈیوں تک مناسب اور منصفانہ رسائی دینا شامل ہے۔ تین ماہ قبل مارچ میں امریکی صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کے بارے میں انڈیا کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ انڈیا کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ واپس لینے کا ارادہ رکھتا ہے .

واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات مین مودی ایک بار پھر وزیراعظم بنے ہیں اور دو دن قبل انہون نے حلف ٹھایا ہے، مودی کے حلف اٹھانے کے دور روز بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کر دیا جس پر بھارت کی نئی کابینہ میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی ہے.

Leave a reply