پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سیاسی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے تو ہیں لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے،
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ،حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ،جماعت اسلامی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے، چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے عوام سے اپیل کرتا ہوں ،کہ اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے ، موت کا انتظار کرنے کی بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں
امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ،اس کا اثر براہ راست روزمرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ پر پڑے گا
بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف عوامی ردّعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی گئی، اور نگران حکومت سے ناکام معاشی پالیسیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کا ظالمانہ سلسلہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عوام کی قوّت خرید سلب کرنے کے بعد یہ اضافہ ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے،نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت ہے کی توسیع و تسلسل ہے،امید تھی انوارالحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کی بجائے کسی بہتر راہ کا انتخاب کریں گے،مجرموں نے معیشت کا جنازہ نکالا، نالائق اور برائے نام نگران عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر کی شدت بڑھے گی،آئین و قانون کی بجائے ملک کو اپنی منشاء کے تابع چلانے والوں کے پاس مزید تجربوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیکر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف عوامی ردّعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں،
نگران حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک اور شب خون،خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کا رات کے اندھیرے میں مہنگائی کی پسی عوام پر ایک اور شب خون ، نگران وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ حکومت فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور عوام کو ریلیف دے وگرنہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں نگراں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کردیا ہے، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، استدعا کی کہ عدالت قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے
پٹرول بم نے عام شہری کی زندگی میں دہشت برپا کر دی ہے،میاں خالد محمود
جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن آئی پی پی میاں خالد محمود نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل میں کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی پٹرول کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر اضافے کو مسترد کرتی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی زندگی کو اجیرن بنایا گیا ہے۔پٹرول بم نے عام شہری کی زندگی میں دہشت برپا کر دی ہے۔ دو وقت کی روٹی کمانے والوں کے لئے موٹر سائیکل کی ٹینکی فل کروانا خواب بن چکا ہے۔ ایسے فیصلوں سے بے بس عوام کو چیخنے چلانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے ہمہ وقت عوام میں موجود ہے۔ ہماری پارٹی کا منشورآدھی قیمت پر پٹرول کی فراہمی ہی اس مسئلے کا حل ہے۔
مسافروں کو مہنگائی نے مار دیا روٹی پوری کریں یا سفر کریں،ٹرانسپورٹر بھی پھٹ پڑے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرز اونرز فیڈریشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس بند روڈ پر ریجنل آفس میں ہو گا ،اجلاس میں تمام بس ٹرمینلز کے مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹرز کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ،اجلاس میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر لائحہ عمل بنائے جانے پر غور ہو گا ،ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ ان حالات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانا محال ہے،مسافروں کو مہنگائی نے مار دیا روٹی پوری کریں یا کسی سے ملنے کے لئے سفر کریں۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کئی گھروں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دے گا۔
مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ متوقع
ریلوے حکام نے بھی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر کام شروع کر دیا ، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 14 فی صد اضافہ متوقع ہے، مال بردار ٹرینوں کے کرائے میں 15 سے 20 فی صد تک اضافہ ہو سکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ کے دوران چوتھی بار اضافہ ہوا ،اربوں روپے کے خسارے کا شکار ریلوے پر مزید اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے ،پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ اوسطا ساڑھے 3 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہےڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ایک ماہ کے دوران 20 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا۔دو ماہ کے دوران ڈیزل کی مد میں 75 روپے51 پیسے اضافہ ہوا ،15 اگست کو ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے سے ریلوے حکام نے 16 اگست کو ریل کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد ،گڈز ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں