اسلام آباد: رواں ماہ کی 16 تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی: میڈیا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی اور اب پیٹرول کی قیمت 99.93 فی بیرل کے قر یب ہے جبکہ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے،قبل ازیں یکم مئی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔








