پٹرولیم مصنوعات؛فروخت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں 3.77ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے تاہم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.49ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبرمیں 1.01ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 34فیصد کم ہے۔

جبکہ گزشتہ سال ستمبرمیں 1.52ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی اور اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اگست میں 1.41 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں کم ہوکر1.01ملین ٹن ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

علاوہ ازیں اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 2فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر65فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19فیصد،اٹک پٹرولیم 7فیصد،شیل16فیصدکمی جبکہ حیسکول کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر35فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Shares: