پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟

نگران حکومت کا کام جلد از جلد الیکشن کروانا ہے
price

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ پٹرول فی لیٹر 2 روپے 43 پیسے تک مہنگا ہوجائے گا جبکہ جس اس کے مقابلے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے کی کمی کی جاری ہےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 90 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔

جبکہ واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کےوقت یہ قیمت 87.74 ڈالرپرتھی اور پٹرول کی ایکس ریفائری کی فی لٹر قیمت میں 2.43 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل فی لیٹر کی ایکس ریفائری لاگت میں 5.65 روپے کمی ہوئی ہے تاہم اس تناظرمیں پیٹرول 2 روپے 43 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے تک کمی کی توقع ہے.
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
روپیہ کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا
سائفر کیس کا ٹرائل روکا جائے گا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
ادھر عوام کا خیال ہے حکومت نے عوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے اور کبھی پٹرول مہنگا کرکے سستا کردیتے ہیں جبکہ کبھی سستا کرکے مہنگا کردیتے ہیں یوں عوام رل گئے ہیں ایک شہری کا کہنا تھا اس نگران حکومت کا کام جلد از جلد الیکشن کروانا ہے ناکہ اس سسٹم کو لمبا کرنا ہے لہذا انہیں چاہئے کہ جلد از جلد الیکشن کروائیں اور منتخب حکومت کو موقع دیں.

Comments are closed.