مزید دیکھیں

مقبول

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں حکومت کی جانب سے اضافے کا امکان ہے اگر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے ہوا تو قیمت بڑھ کر 265.16 روپے ہوجائے گی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.89 ہوجائے گی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں یہ نئی ایڈجسٹمنٹ تجویز کی تھی اس سے قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر سکتی ہے جو کہ فی الحال صفر فیصد ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس:ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں …

روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی