مظفرگڑھ میں پٹرول پمپس پر سپلائی نہ دینے پر نجی آئل کمپنی کے ڈپو میں تعینات 2 افسران کی گرفتاری کا حکم دیدیا گیا،آئل ڈپو میں وافر مقدار میں تیل کا ذخیرہ موجود ہونے کے باوجود بھی نجی آئل کمپنی کے ڈپو سے پٹرول پمپس کو تیل سپلائی نہیں کیا جارہا تھا.حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ضلع مظفرگڑھ میں پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں کی جارہی تھی،مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کیمطابق نجی آئل کمپنی کے آئل ڈپوز کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی تھی،کمیٹی نے اوگرا کے نمائندوں کیساتھ ملکر آئل ڈپوز کا جائزہ لیا،ضلعی انتظامیہ ذرائع کیمطابق قصبہ گجرات میں واقعی نجی آئل کمپنی (حیسکول) کے ڈپو میں تیل کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود تھا،،مگر نجی کمپنی کی جانب پٹرول پمپس پر سپلائی نہیں دی جارہی تھی،ضلعی انتظامیہ کیمطابق کمیٹی اور اوگرا نمائندوں کی رپورٹ پر سفارشات پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے ریجنل منیجر سپلائی اسحاق احمد اور انسٹالیشن منیجر محسن رضا کو گرفتار کرکے 30 روز کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کرنے کا حکم دیدیا.دوسری جانب پولیس کیمطابق گرفتاری کے احکامات کے اجراء کے بعد دونوں افسران روپوش ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

Shares: