موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں. علیم خان

اقتدارمیں آکر تین سو یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔
0
33
Abdul Aleem Khan

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی کا بل فری کرے ورنہ عوام کا غم وغصہ اور احتجاج ختم نہیں ہوگا جبکہ اپنے ایک بیان میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت نادار و مفلس شہریوں پر رحم اور انہیں ریلیف فراہم کرے۔

علاوہ ازیں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ امیروں پران کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں، حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری اور موٹرسائیکل کیلئے پٹرول سستا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی اقتدارمیں آکر تین سو یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔ جبکہ یاد رہے کہ ملک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں تھی اور ملک میں 15 اگست سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 15روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافےکا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

تاہم یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اور خام تیل پر پریمیئم چارجز 2 ڈالر فی بیرل الگ ہیں جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیار ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بھی 5 ڈالر اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، اگر یہ ہی قیمت برقرار رہی تو موجودہ ریٹ کے حساب سے پاکستان میں پٹرول 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔

Leave a reply