ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، ریفائنریز اور ڈیلرز کے دباؤ پر حکومت نے ابتدائی فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔اگرچہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد 16 مئی سے قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کی پیش گوئی کی جا رہی تھی، تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے صارفین کو متوقع ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ اضافہ مقامی ریفائنریز، مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مالی نقصانات پورے کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، اور اسے عالمی قیمتوں میں کمی سے پیدا ہونے والے ممکنہ ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔اس حوالے سے اوگرا نے قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری تیار کر کے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ باضابطہ طور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جو آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

ہم جنگ نہیں چاہتے مگر دفاع کرنا جانتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی مبینہ کرپشن،تحقیقات میں اہم پیش رفت

یوٹرن،عمران خان نےایک اور فیصلہ واپس لے لیا

بھارتی براہموس میزائل ڈپو تباہی، پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہوگئی

Shares: