کرونا سے بے حال معیشت : یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

0
39

اسلام آباد:کرونا سے بے حال معیشت : یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق حکام کی طرف سے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھاری ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے۔یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

حکومت 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ستمبر سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 15روزہ بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین اگلے ماہ سے کیا جائے گا، رواں ماہ اگست کے اختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی اور 15 روزہ بنیاد پرتیل کی قیمتوں کا تعین یکم ستمبرسےشروع ہوگا۔

خیال رہے کہ 28 جولائی کواقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی تھی

Leave a reply