پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

0
40

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق لاہور کے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کےجنرل سیکریٹری کےمطابق بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے ہیں جبکہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی ہے لہذا حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن ڈیلرز کا کمیشن بڑھا کر 6 فیصد کرے-

دوسری طرف چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی میر شمس شاہوانی کے مطابق کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریاز میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کی نقل وحرکت رک گئی ہے کیماڑی کے علاوہ کورنگی اور پورٹ قاسم کے آئل انسٹالیشن ایریاز میں بھی بارش کا پانی تاحال جمع ہے-

6 ہزار کے لگ بھگ آئل ٹینکرز فلنگ کے منتظر ہیں، کیماڑی کے متاثرہ انسٹالیشن ایریا میں قائم21 آئل درآمد کرنیوالی کمپنیوں کے آئل ٹرمینلز کے سامنے بارش کا پانی موجود ہے، اتوار سے اب تک کسی بھی آئل ٹینکر کی فلنگ نہیں کی جا سکی جس کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل رک گئی، ان حالات کے سبب ملک بھر میں ایندھن کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں پانی کی نکاسی کیلیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں۔

واضح رہے کہ ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی، وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے تاہم کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 اور 10 روپے کی جو لیوی لگائی وہ برقرار رہے گی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈیلروں نے خریداری کم کردی ہے سری لنکا میں حالات اس لیے خراب ہوئے کہ انہوں نے مشکل وقت پر مشکل فیصلے نہیں کیے، اب پاکستان ایک نارمل ملک کی طرح چل رہا ہے۔

Leave a reply