پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے یکمشت نہیں ہوگا
price

یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کا امکان ہے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،فنانس بل 2023 میں طے شدہ پیٹرولیم لیوی میں مزید 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 60 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے یکمشت نہیں ہوگا، کیونکہ صارفین پر پہلے ہی 67.50 روپے فی لیٹر ٹیکسوں کا بوجھ ہے اس وقت ان کی ترجیح اتنا مالی خلا پیدا کرنا ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو زیر التوا نویں جائزے پر اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے مطمئن کرسکے۔

یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

ذرائع نے بتایا کہ اگلے چند روزمیں پتاچلےگا کہ پٹرولیم ڈویژن کانقطہ نظروزارت خزانہ کی ضروریات کوپورا کر پائے گا یا نہیں پیٹرولیم لیوی کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا ہدف 869 ارب روپے رکھا گیا ہے مالی سال 2022-2023 کے دوران، حکومت نے لیوی کے ذریعے 855 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ رکھا تھا، تاہم اس ہدف کو کم کر کے 542 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

اکرم چیمہ بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو گئے

اس سے پیٹرولیم لیوی کو زیادہ سے زیادہ 60 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا کوئی بھی فیصلہ سیاسی طور پر اور بھی مشکل ہو جائے گالیوی میں اضافے کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کی قیمتوں پر پڑتا ہے جس میں خراب ہونے والی چیزوں کی کھیت سے منڈی تک نقل و حمل بھی شامل ہےاس طرح خورانی اشیاء کی قیمتیں موجودہ 50 فیصد کی بلند ترین سطح سے مزید بڑھ جائیں گی، اور لوگوں کو مزید غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے …

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکا اعلان کیا تھا کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،عالمی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے اور آج کئی اخبارات نے رپورٹ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے کا اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی ہوگی،میں حیران ہوں کہ میڈیا کو پتہ نہیں یہ خبریں کیسے ملیں اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یونان:پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.