پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹی ایل پی کا ہڑتال کا اعلان

0
53
petrol pump

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹی ایل پی کا ہڑتال کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعدرضوی اور نائب امیر پیر ظہیر الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق الٹی میٹم مکمل ہو گیا۔

نائب امیر ٹی ایل پی پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے کہا کہ 27 فروری بروز پیر کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہو گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ جبکہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
طالبان کا امریکی فوجی اڈوں کو اکنامک زونز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
چیٹ جی پی ٹی نے نریندر مودی کودنیا کی متنازع ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا
کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگانے کی ویڈیو وائرل
امریکی سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
عدالت نے عمران خان کی دوسری درخواست نمٹا دی
دو گھنٹے گاڑی میں بیٹھنے کے بعد عمران خان عدالت پیش، پانچ منٹ کی سماعت، عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply