پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،عوامی غم و غصہ،حکمران زیر عتاب آنے کا خدشہ

0
32

قصور
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتے ہی چینی،سبزیاں،پھل گوشت و دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ،لوگ چوری ڈکیتی و دیگر جرائم کرنے پہ مجبور،حکمران عیاشیوں میں مگن،عوامی غم و غصہ کسی بھی وقت خانہ جنگی میں بدل سکتا ہے،حکمرانی کرنے والے ہوشیار رہیں

تفصیلات کے مطابق 2018 سے بے قابو ہونے والے مہنگائی کے جن نے غریبوں کا جینا نا صرف مشکل بلکل ناممکن بنا دیا ہے
آئے روز کی طرح گزشتہ شب بھی رات کی تاریکی میں گورنمنٹ کی طرف سے عوام پہ پیٹرول بم چلایا گیا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی چینی،گھی،دالیں،آٹا،سبزیاں ،پھل و دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث اب یہ چیزیں غریب لوگوں کی پہنچ سے بہت دور چلی گئی ہیں اور لوگ مجبور ہو کر جرائم کی طرف جا رہے ہیں جس کا سارا وبال 2018 سے مہنگائی کو ٹاپ گئیر لگانے والی عمران گورنمنٹ ،شہباز گورنمنٹ اور اب نگران کاکڑ گورنمنٹ کو جاتا ہے کہ جنہوں نے نا تو اپنی کابینہ کم کی نا ہی مراعات بلکہ ان میں مذید اضافہ کیا اور مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو مارا
اس وقت عوامی غم و غصہ اس انتہاء کو پہنچ چکا ہے کہ خدانخواستہ کسی بھی وقت ملک میں خانہ جنگی چھڑ سکتی ہے کیونکہ اب لوگوں میں برداشت ختم ہو چکی ہے
لوگ زندہ رہنے کے لئے غیر قانونی کاموں کا سہارا لینے پہ مجبور ہو چکے ہیں
جب سے مہنگائی نے زور پکڑا ہے لوگ چوریوں ڈکیتیوں پہ مجبور ہو کر جرم کر رہے ہیں
عوامی رائے کے مطابق
حکمرانوں کی عیاشیوں نے جینا دو بھر کر دیا ہے جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں اور عوام پہ حکمرانی کرنے والے زیر عتاب آ سکتے ہیں لہٰذہ اشرافیہ اپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف دے ورنہ تیار رہے

Leave a reply