ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا
0
119

لاہور: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈیوں میں قیمتیں گزشتہ 15 دن کے دوران بڑھی ہیں۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی، حالانکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، نتیجتاً پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 سے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 تا 6 روپے کے اضافے کا امکان ہے ، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا،جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے ، تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔

9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل

شمالی وزیرستان میں پہلی بار خاتون امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

Leave a reply