پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل.جماعت اسلامی کا اہم اعلان

0
109

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل.جماعت اسلامی کا اہم اعلان

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پرردعمل دیا ہے اور حکومت سے گھر جانے کا کہا ہے

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے مطابق عوام کو ریلیف دے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور دیگر ٹیکسز ختم کرے۔ عالمی منڈی میں معمولی اضافہ پر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیاجاتا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری سے عوام کا جینا پہلے ہی دوبھر ہو چکا ہے۔ قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کو جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے۔ حکومت کرپٹ مافیاز کو فائدہ پہنچانے کی بجائے 22کروڑ عوام کو ریلیف دے۔ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو گھر چلی جائے۔

واضح رہے کہ ‏حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ‏‏حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹرکمی کردی گئی لائٹ ڈیزل کی فی لٹرقیمت میں 7 روپے ایک پیسے کمی کی گئی.ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

Leave a reply