پی ایف یو جے، پی یو جے اور ایمرا کا 3 اگست کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان

0
218

صحافتی اداروں سے صحافی کارکنوں‌ کی برطرفیوں، میڈیا سینسر شپ اور میڈیا مالکان کے ہاتھوں صحافیوں کے معاشی قتل عام کیخلاف صحافتی تنظیموں نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ، پنجاب یونین آف جرنلسٹ اور ایمرا کی جانب سے 3 اگست ہفتہ کے دن پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،

صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں رانا محمد عظیم، اعظم چوہدری، شہزاد حسین بٹ، شاہد چوہدری و دیگر کا کہنا ہے کہ صحافی کارکنوں‌ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف بھی بھرپور آواز بلند کی جائے گی.

Leave a reply