پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پھانسی کے خلاف نہیں ہیں مگر پھانسی اصل مجرم کو ہونی چاہیے نہ کہ کسی کو بھی-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمینہ خان نے لکھا کہ میں پھانسی کے خلاف نہیں ہوں لیکن آپ کومستحق شخص کو پھانسی دینا ہوگی۔ کیا آپ کو سسٹم پر اعتماد ہے کہ وہ صحیح کو پھانسی دے گا؟
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1305035001508048897?s=19
اداکارہ نے لکھا کہ میں عام طور پر اور صرف اس معاملے میں نہیں بولتی ہوں کل کو آپ کو پھانسی چڑھا دیں کوئی الزام لگا کرمناسب تفتیش کے بغیر تو پھر آپ کیا کریں گے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل شہزاد رائے نے بھی اپنی ٹوئٹس میں کہا تھا کہ میں عوامی طور پر کوئی سزا دینے کے خلاف ہوں۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے چھوٹے بچے چوکوں ، چوراہوں اور بازاروں میں لٹکی لاشیں دیکھیں؟ جو لوگ مجرمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں اُن کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ تشدد ہی تشدد کو جنم دیتا ہے اور اس پر ہمارے پاس بہت سی تحقیقاتی رپورٹس بھی موجود ہیں۔
جبکہ شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دینا ان سنگین مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا راستہ نہیں ہے-
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معروف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے اور سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ سرعام پھانسی کی مخالفت بھی کر رہے ہیں-