سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں ملزمان کی سزائے موت کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا برقراررکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ کیس میں انتہائی غیر معیاری اور ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا ، عگمراہ کن ایف آئی آر کے ذریعے اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کیا گیا گواہان خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آئے اور پولیس نے بھی بھتہ وصولی کو سامنے لانے سے گری کیا،تحقیقاتی کمیشن نے بھی آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ماہرین سے کیمیکل تجزیہ کرانے سے گریز کیا ، بڑی تعداد میں انسانوں کی ہلاکت کا سوگ تو منایا گیا مگر آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے۔

عدالت نےفیصلےمیں لکھا کہ مختلف ادارے اور تنظیمیں ہلاک شدگان کےورثا کو معاوضہ ادا کرنےکا کریڈٹ لینے کے مقابلے میں مصروف تھیں،عدالت کے سامنے اتفاق سے واقعہ کے3 سال بعدرضوان قریشی کی جےآئی ٹی رپورٹ سامنےآئی اگر یہ رپورٹ سامنے نہ آتی تو اصل مجرم اس ہولناک اورلرزہ خیز جرم کے بعد فرارہو چکےہوتے پولیس نےحقائق تک پہنچنے کیلئے درست تفتیش تک نہیں کی، فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکموں پرحفاظتی اقدامات نہ ہونے کا الزام لگا کر اپنی ذمہ داری سے گریز کیا گیا۔

بھارتی شمسی ریسرچ مشن آدتیہ- ایل 1 کامیابی کے ساتھ تیسرے مدار میں داخل

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے تمام فیکٹری مالکان کو آگ لگنے سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو تمام فیکٹریوں کا معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا سندھ حکومت 6 ہفتے میں تمام فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات سے متعلق معائنہ کرکے رپورٹ تیار کرے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک ہزارسے زائد مزدوروں کی فیکٹری کو جلانے کا اتنا سنگین فیصلہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ ترین قیادت کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، پولیس نے تفتیشی میں اس اہم زاویے کو نظر اندازکیا کے ٹی سی ارکان سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ملاقاتیں ہوتی رہیں حماد صدیقی ایک اشتہاری مجرم اور 10 سال سے زائد عرصہ سے بیرون ملک فرار ہے مگر اسے واپس نہیں لایا گیا۔

عدالت نے حماد صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیاسندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ حکام خود پیش ہوں یا سینئر افسران کے ذریعے 18 ستمبر کو رپورٹ پیش کی جائے۔

ملک کا نام انڈیا سے بدل کر بھارت کرنے کا منصوبہ "مضحکہ خیز” ہے،راہول گاندھی

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں ہیں عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہےعدالت نے 4 ملزمان ایم کیو ایم رہنما، سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی، عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور عمر حسن کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیلیں مسترد کر دیں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی،عبدالستار، اقبال ادیب خانم، اور عمر حسن کو عدم شواہد پر بری کردیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے عمر قید پانے والے 4 ملزمان شاہ رخ، فضل، ارشد محمود، علی محمد کی عمر قید کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں اور ان کی سزا کالعدم قرار دے دی سندھ ہائیکورٹ نے رواں برس 29 اگست کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سکھر سے 2 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

عدالت میں ملزمان اور پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے-

واضح رہے کہ 11 ستمبر2012 کوسینکٹروں محنت کش خوفناک آتشزدگی سے فیکٹری میں جل کرکوئلہ بن گئے کیس چلا تو 2020 میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی برسوں کی چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ ملزمان نے ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کے حکم پر بھتے کی ادائیگی نہ ہونے پر فیکٹری میں آگ لگائی، مقدمے میں 400 گواہوں سمیت تمام فرانزک ثبوت بھی پیش کئے گئے متاثرین کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے بھی اب تک پورے نہیں کیے گئے۔

ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

Shares: