پی ایچ ایف ایم سی ( پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ) کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا-

باغی ٹی وی : پی ایچ ایف ایم سی ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحب سے ریگولر کرنے کا مطالبہ کہا کہ پی ایچ ایف ایم سی ملازمین پیرامیڈیکل سٹاف ہیں اور گریڈ 4 کے ملازمین ہیں لہذا ہمیں جلد از جلد ریگولر کیا جائے۔


مظاہرین نے کہا کہ پی ایچ ایف ایم سی ملازمین پنجاب پچھلے 18 سال سے ظلم کی چکی میں پستے آ رہے ہیں اور انہیں اب تک ریگولر نہیں کیا گیا پی ایچ ایف ایم سی کا یہ پودا 2004 میں چوہدری پرویز الٰہی صاحب نے لگایا تھا اور اب ہم ان سےاپیل کرتے ہیں کہ ان ملازمین کو ریگولر کریں تاکہ ان ملازمین کا مستقبل بہتر ہو سکے۔

پنجاب کے 14 اضلاع لاہور، قصور ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، میانوالی ، رحیم یار خان ، چکوال، ڈیرہ غازی خان ، حافظ آباد ، پاکپتن، لودھراں ، راجن پور کے ملازمین نے دھرنے میں شرکت کی-

ننکانہ : پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم…


مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پی۔ایچ۔ایف۔ایم۔سی کے ملازمین ہر طرح کی کوشش کرکے دیکھ چکے ہیں کوئی بھی سیاسی پارٹی جب اقتدار میں نہیں ہوتی تو اس وقت ہماری ہر بات سننے کو تیار ھوتی ھے۔جیسے ہی اقتدار میں آتی ہے۔اسے سب بھول جاتا ھے۔سب اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔عوام سے انہیں کوئی غرض نہیں۔اب ہماری پی۔ایچ۔ایف۔ایم۔سی کی کنٹریکٹ کےلئے سمری وزیراعلی کے پاس گئی ھوئی ھے۔صاف ظاہر ھے۔انہیں جس طرح گائیڈ کیا جائیگا وہ اسی طرح کریں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان


سیکرٹری ہیلتھ نے صرف کنٹریکٹ ری نیو کےلئے لکھا ہے۔اس لیے ہمیں اپنی جنگ خود لڑنا ہو گی۔اور اگر ہم عدالت میں جائیں تو عدالتیں ہماری اتنی جلدی فیصلہ نہیں دیں گی کئی سال لگ جائیں گے-

اب سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم اس ایک کمپنی کو مستقل کرتے ہیں تو پنجاب میں 56کمپنیاں ایک ہی قانون کے تحت بنائی گئی ہیں۔پھر سب کو مستقل کرنا پڑے گا۔اگر سیاست دان سیدھی نیت سے کام کریں تو ہمارا کام بہت جلدی ہو سکتا ھے۔ہمیں گورنمنٹ کنٹریکٹ مل سکتا ہے۔

اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. صدر مملکت

Shares: