اجزاء:
پھول گوبھی ایک عدد درمیانی
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ پسی ایک چائے کا چمچ
میدہ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈہ دو عدد
تیل ایک کپ
میدہ ایک کھانے کا چمچ
چکن کیوب ایک عدد
چینی ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
گوبھی کے پھول الگ الگ کر کے دھو کر چھلنی میں رکھ لیں تاکہ خشک ہو جائیں ایک کھانے کا چمچ میدہ میں چکن کیب ملا لیں پھر ایک باؤل میں تمام اجزاء چکن کیوب ملا میدہ ڈال کر مکس کر لیں اور درمیانہ لئی جیسا آمیزہ بنا لیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک ایک پھول کو آمیزے میں ڈبو ڈبو کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر اوپر بیسن چھڑک دیں مزیدار پکوڑے تیار ہیں