سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہد ریاض) ریسکیو1122اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ  کا انعقاد کیا گیا۔  انجینئر نوید اقبال
ریسکیو 1122سیالکو ٹ کے جوانوں کی فزیکل فٹنس کو جانچنے کے لیے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی کیا گیا۔اس سلسلہ میں تمام ریسکیورز کی جسمانی فٹنس کا جائزہ اورایک میل رننگ بھی کروائی گئی۔
ریسکیورز کے جسمانی وزن کی جانچ کا معائنہ بھی کیا۔ تحصیل سیالکوٹ کے علاوہ فزیکل فتنس ٹیسٹ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں بھی ان کے انچارجز کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی فزیکل فٹنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیورز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور جسمانی مشق کو اپنی روزہ مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ریسکیورز کو جسمانی طور پر چست رکھنے کے لیے ایکسرسائز بہت ضروری ہے، انہوں نے ریسکیورز کو تاکید کی کہ اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے رہیں۔








