اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

0
39
Islamia University

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

محکمہ داخلہ پنجاب نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگ لیے ہیں جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام ملنے پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

جبکہ جوڈیشل کمیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا تاہم خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ویڈیو اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانےکااعلان کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ دونوں سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا فورمز پر اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور میں حالیہ اسکینڈل سے متعلق ویڈیو کلپس یا تصاویر کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست واپس کر دی تھی، جبکہ ذوالفقار احمد بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئ درخواست میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم کو یہ بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے کہ برآمد شدہ ویڈیو کلپس اور تصاویر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لیک یا نشر نہ ہوں۔

علاوہ ازیں یہ درخواست حال ہی میں میڈیا میں ان الزامات کے بعد دائر کی گئی تھی کہ یونیورسٹی میں طالب علموں کو کھلے عام منشیات فروخت کی جا رہی ہیں اور یہ کہ نامعلوم عناصر طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ تاہم درخواست گزار نے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں قابل اعتراض ویڈیوز اور طالبات کی تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Leave a reply