
پسوڑی گانے سے پوری دنیا میں پسوڑی ڈالنے والے علی سیٹھی ایک بہترین گلوکار ہیں پوری دنیا میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں یہاں تک کہ بالی وڈ کی نامور سلیبرٹیز بھی ان کی مداح ہیں. علی سیٹھی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے ہی ایک قریبی دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کر لی ہے. ان کی اور ان کے دوست سلمان طور کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں دونوں کے بارے میںکہا جا رہا ہےکہ انہوں نے شادی کر لی ہے. لیکن علی سیٹھی اور سلمان طور کی جانب سے ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی.
”دوسری طرف علی سیٹھی کی والدہ جگنو ، نجم سیٹھی اور ان کی بہن میرا سیٹھی نے بھی ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی”. تاہم سوشل میڈیا پر مجمودی طور پر علی سیٹھی کو جہاںتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں آٹے میں نمک کے برابر لوگ ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہےہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ کی زندگی ہے اپنے طریقے سے جئیں. یاد رہے کہ علی سیٹھی کی شادی کی خبریں پچھلے 15 گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں لیکن علی سیٹھی اور ان کی فیملی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے.