لاجواب سروس والی پی آئی اے کا ایک اور کمال؛ 80 مسافروں کا سامان جدہ میں چھوڑ آئی

کراچی: لاجواب سروس والی پی آئی اے کا ایک اور کمال؛ 80 مسافروں کا سامان جدہ میں چھوڑ آئی،اطلاعات کےمطابق پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کا عملہ کراچی آنے والے 80 مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ’’باکمال لوگ لاجواب سروس‘‘ کے عملے نے ایک اور کمال دکھاتے ہوئے کراچی آنے والے 80 مسافروں کا سامان جدہ ہی میں چھوڑ دیا اور مسافروں کو کراچی لے آئے۔

جمعرات کو جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پر اترنے والی پرواز پی کے 732 پر تقریباً 195 افراد سفر کررہے تھے تاہم ان میں سے 80 مسافروں کا سامان جدہ ائرپورٹ پر ہی رہ جانے کا انکشاف ہوا، سامان کی عدم دستیابی پر مسافروں نے جناح ٹرمینل کے لاؤنج میں قومی ایئرلائن انتظامیہ و عملے کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کچھ تکنیکی وجوہات اور جہاز میں کم گنجائش کے باعث مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا جو جمعے کو جدہ سے کراچی آنے والی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچادیا جائے گا۔یاد رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس قسم کے واقعات پی آئی اے کی لاجواب سروس اکثر کرتی رہتی ہے

Comments are closed.