اسلام آباد:پی آئی اے کا رات کے اندھیروں میں نو خیز کمپنی سے معاہدہ ،مستقبل تاریک نظر آنے لگا،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ایک غیر معروف کمپنی ایونکس سالیوشن کو ٹھیکہ دے دیا ،اس ٹھیکے کی مالیت 700 ملین روپے بتائی جاتی ہے.
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ایک غیر معروف ایک ایسی فرم کو ٹھیکہ دے دیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ کچھ عرصہ پہلے قائم کی گئی.باغی ٹی وی ذرائع کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق یہ اس کمپنی کو پہلا ٹھیکہ دیا گیا جس کا تخمینہ 700 ملین روپےہے.اس کے بعد اس کمپنی کو کیا مراعات دی جائیں گی اس کا بعد میں پتہ چلے گا.
ذرائع کے مطابق اس کپمنی کا سی یو آئی این نمبر 0131517 ہے اور اس کا دفتر اسلام آباد میں گولڑہ روڈ پر واقع ہے، اس نو خیز کمپنی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی خراب کارکردگی کی وجہ سے سنگاپور انٹر کارپوریشن نے اس سے ٹھیکہ منسوخ کر دیا تھا
اس کمپنی کے اہل ہونے کے لیے اس کی دستاویزات میں یہ لکھا ہے کہ اس سے پہلے یہ کمپنی مختلف ٹھیکوں میں اس سے ملتی جلتی 7 لاکھ 49 ہزار امور انجام دے چکی ہے. یہ کس حد تک درست ہے اس کا نہ کمپنی کے پاس کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی پی آئی اے نے اس کے دعوں کی تصدیق کی ہے.
ایک ایسی کمپنی جس میںاہلیت ہی نہیں کہ وہ کسی ایئر لائن کی کارکردگی بہتر کرسکے تو پھر پی آئی اے کو کیسے ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے. اس کمپنی کو ٹھیکہ دینا تو ایسے ہی ہے جس طرح پاکستان کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کیسی ترقی ہے کہ ایک ایسی کمپنی کے سپرد پی آئی اے کو کردیا گیا ہے جس کا اپنا وجود خطرے میں ہے.یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس حال میں وہ کمپنی ابتدائی مراحل طئے کررہی ہے اس کے سپرد پاکستان ایئر لائنز کا مستقبل کردیا جائے .یہ بھی تنقید کی جارہی ہے کہ اس وقت جب پاکستان ایئر لائنز خود خطرات میںگھری ہوئ ہے .ایک نومولود کمپنی کےہاتھوں کیسے سبنھل سکتی ہے.