اسلام آباد:ملائیشیا میں پاکستانی مسافربے یارومددگار:کوئی پوچھنے والا نہیں،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں پاکستانی مسافر جس پریشانی سے دوچار ہیں ان کی تکلیف کا اندازہ وہ خود یا ان کے رشتہ دار بہن بھائی بیٹے ہی بہترلگاسکتے ہیں کہ وہ کس قدر بے چین ہیں‌

ذرائع کے مطابق ملائیشیائی حکام کی طرف سے طیارے کوقبضے میں لینے کےبعد مسافروں کو ایک ہوٹل میں بھیج دیا گیا جہاں پی آئی اے والوں کی طرف سے کوئی خبرگیری کرنے والا نہیں کہ ا ن کے ساتھ کیا ہورہا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ خود تو وہاں محصور ہی لیکن مسافروں کو بھی ایک طرز کا محصور کردیا گیا ہے ، مسافروں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ انکی جلد وطن واپسی کے انتظامات کرے

یہ مسافر کون ہیں کی فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کرلی ہے

ادھر ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے اعلان جاری کردیا گیا ہےکہ بہت جلد مسافروں کو پی آئی اے کے طیارے میں بٹھا کروطن واپس بھیج دیا جائے گا

 

 

یاد رہے کہ پی آئی اے کی پرواز PK-895 پاکستان سے ملائیشیا گئی اور آج جب پاکستان واپسی کیلئے کوالالمپور ایئر پورٹ پر اس میں مسافر سوار تھے۔

پائلٹ نے پرواز کیلئے سگنل مانگا تو اسی وقت کوالالمپور ایوی ایشن کے اہلکاروں نے طیارے سے مسافروں اور عملے کو اتار دیا اور انہیں بتایا گیا کہ ملائیشین عدالت کے حکم پر طیارے قبضے میں لے لیا گیا ہے

Shares: