کراچی: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے پی آئی اے کو خسارے اور قرضے کے دلدل میں ڈبو دیا،پی آئی اے کو2017 سے 2018 تک 67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا،تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے 2018کےمالی نتائج کی منظوری دی گئی۔منظوری کے بعدپی آئی اے بورڈ نے 2018کےمالی نتائج کااعلان کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2018تک ناقص حکمت عملی سے67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا جو کہ 2016 سے 2017 کے خسارے کا 32 فیصد زائدہے۔ پی آئی اے کو2017 میں50ارب98کروڑ کاخسارہ ہواتھا۔

آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

مالی نتائج کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ31دسمبر2018 کو437ارب روپےسےتجاوز کرگیا جب کہ 31دسمبرتک پی آئی اے پرمجموعی قرضہ288ارب روپےتک گیا۔پی آئی اے کا خسارہ31دسمبر2018 کو437ارب روپےسےتجاوز کرگیارپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پی آئی اے کو قرض پر سالانہ 16 ارب سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔بورڈآف ڈائریکٹر سے منظور شدہ مالی نتائج کی رپورٹ پی آئی اے نے اسٹاک ایکس چینج میں جمع کرادی۔

اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

Shares: