اسلام آباد(محمد اویس)پی آئی اے نے53ملازمین کو نوکری سے نکال کرریکوری کے لیے نوٹسزجاری کردیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد 53ملازمین کو نوکری سے نکال کر ان سے دوقسطوں میں 6کڑور روپے ریکوری کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔
اس خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کا سیرا ایکٹ ستے متعلق حکم کی پیروی کرتے ہوئے پی آئی اے نے سیرا ایکٹ 2010 سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین سے رقوم واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے تمام 53ملازمین کو رقم واپس کرنے کے نوٹس جاری کردئے ملازمین سے رقوم کی واپسی دو اقساط میں وصول کی جائیں گی ملازمین دو اقساط میں 30 ستمبر سے 30 اکتوبر تک واپسی کی رقم جمع کرا سکتے ہیں.
رقم کی واپسی کے حوالے سے ملازمین کو خطوط ارسال کر دئیے گئے ۔ ملازمین کو 2010 ایکٹ کے تحت کروڑوں روپے کی ادائیگیاں و دیگر مراعات دی گئیں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ سے فائدہ اٹھانے والے پی آئی اے کے کل ملازمین کی تعداد 53ہے اور ان سے تقریبا 6کڑور روپے ریکور کئے جائیں گے