لاہور : اضافی لوڈ کا بہانہ پی آئی اے نے میڈل ایسٹ کا دو طرفہ کرایہ چھ ہزار روپے تک بڑھا دیا، پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے پی آئی اے نے دبئی کا دوطرفہ کرایہ 55 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کے اضافے کے ساتھ 61ہزار روپے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں سیکٹر پر رش بڑھنے کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ کیا ہے، ان دونوں سیکٹر پر لیبر اور اقامہ ویزا ہولڈر مسافر زیادہ سفر کرتے ہیں، ایجنٹس کے مطابق اس سال کا پی آئی اے کے مڈل ایسٹ کا سب سے ذیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی کرائے کے متعلق ایجنٹس کو اگاہ کر دیا ہے۔