پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی لندن سے لاہور کی پرواز پی کے 758 کو ہنگامی طور پر ماسکو میں لینڈ کرایا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں سوار مسافر شہناز اختر اطالوی شہری کو دوران پرواز دل کے عارضے کی شکایت پیدا ہوئی۔ پی آئی اے کے عملے نے شہناز اختر کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کیپٹن خالد انور نے طیارے میں موجود ڈاکٹروں سے مدد طلب کی۔ تینوں ڈاکٹروں کی متفقہ رائے پر کیپٹن خالد انور نے نہایت مہارت سے طیارے کو نزدیکی ایئر پورٹ ماسکو میں اتارا۔ کیپٹن خالد انور کے ماسکو ائیر پورٹ پر فوری اور موثر رابطے کے باعث مسافر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وفاقی وزیر ہوا بازی کا پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کا اچانک دورہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ماسکو میں دو گھنٹے کے وقفے کے بعد طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 15۔4 پر ماسکو سے لاہور کے لئے روانہ ہوا۔ ماسکو سے روانگی پر مسافر کی طبیعت سنبھلنے اور خطرے سے مکمل طور پر باہر ہونے کی اطمینان بخش اطلاعات موصول ہوئیں ۔ مسافر کے گھر والوں کو لاہور میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک اور ڈرایکٹر فلائیٹ آپریشنز کیپٹن عزیر خان نے کیپٹن خالد انور اور پرواز کے عملے کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Shares: