وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی پی آئی اے کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہے اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

چورکوچورکہنا چاہئے، جج کی ویڈیو کتنے میں خریدی گئی؟ غلام سرور خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے برز جمعرات پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا.۔وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پی آئی اے ہیڈ آفس کا پہلا دورہ تھا۔ وفاقی وزیر کو پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے بریفنگ دی۔وفاقی وزیر کو پی آئی اے میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی کار کردگی پر اطمینان ہے۔اور پی آئی اے کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون ملے گا۔ وفاقی وزیر نے خاص طور پی آئی اے کے طیاروں کی بحالی اور نئے روٹس شروع کرنے پر ائر مارشل ارشد ملک کی کاوشوں کو سراہا۔ائر مارشل ارشد ملک نے حکومت کی جانب سے تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر کے دورے کے دوران سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت بھی ان کے ہمراہ تھے۔بریفنگ میں پی آئی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

چودھری نثار کی ایک بار پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی باز گشت

محمد اویس

Shares: