پی آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل؛ ملازمین سے 8 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی. ایف آئی اے

ایف آئی اے نے دعوٰی کیا ہے کہ پی آئی اے کا جعلی ڈگری اسکینڈ، ملازمین سے 8 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ہے.

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دعوٰی کیا ہے کہ پی آئی اے کا جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ملازمین سے 8 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ہے. جبکہ خیال رہے کہ پی آئی اے کے 113 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین میں 18 خواتین بھی شامل تھیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
یاد رہے کہ یہ مقدمہ پی آئی اے ہیڈ آفس کی استغاثہ رپورٹ پر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے 457 ملازمین جعلی اسناد کے حامل قرار پائے تھے، جعلی ڈگری رکھنے والے پی آئی اے کے 113 ملازمین کا تعلق لاہور سے ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ سال اگست میں جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔
جبکہ ایف آئی اے کا اس متعلق کہنا تھا کہ ملزم زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی وغیرہ کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان نے جعلی ڈگری سے پی آئی اے میں ملازمت حاصل کی تھی۔

Comments are closed.