پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیاروں کا خراب ہونا معمول بن چکا، پشاور سے ابوظہبی جاتے ہوئے کراچی اتارے گئے پی آئی اے کے طیارے میں سنگین فنی خرابی کا انکشاف سامنے آیا ہے

11 مارچ کی شب پشاور سے ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نے شہر قائد کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی،پرواز پی کے 217 کے تینوں نیوی گیشن سسٹم ایک ساتھ ہی فیل ہو گئے تھے، خرابی کے باعث آٹو پائلٹ سمیت دیگر متعلقہ سسٹمز بھی بند ہوگئے تھے، جس کے بعد طیارے کو کراچی میں اتارا گیا ، پرواز کے پائلٹ نے مہارت کے ساتھ جہازکو لینڈ کروایا

رجسٹریشن اے پی بی ایم ایک ایکس کے طیارے کی فنی خرابی 4 گھنٹے بعد دور کی گئی، تیکنیکی جانچ پڑتال کے دوران مسافر طیارے میں موجود رہے، خرابی دور ہونے کے بعد رات سوا ایک بجے پرواز کراچی سے ابوظہبی کے لئے روانہ ہوئی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک آلے کی خرابی پر پرواز کو کراچی منتقل کیا گیا جسے چند گھنٹے میں بحال کر دیا گیا تھا،

قبل ازیں دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جسکی وجہ سے جہاز کو پچاس منٹ بعد واپس اتار لیا گیا تھا,رواں ہفتے کے دوران پی آئی اے کے دو طیارے سعودی عرب میں فنی خرابی کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک بوئنگ 777 طیارہ گزشتہ کئی دن سے مسقط ایئر پورٹ پر خراب کھڑا ہے،

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

Shares: