وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو 416 ارب کا خسارہ ہے، غیر منافع بخش روٹ کو بند کر دیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں صرف 18 ممالک میں جا رہی ہیں،پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ،اٹلی، فرانس، اسپین، ناروے، ڈنمارک،سعودی عرب،اومان اور متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کے مطابق غیرمنافع بخش روٹس کو بند کردیا جائے گا ،نئے بزنس پلان کے تحت نئے روٹس پر پروازیں چلائیں گے جو منافع بخش ہیں ، وفاقی وزیر ہوا بازی نے مزید کہا کہ ٹوکیو اور بینکاک کے روٹس کو بھی بند کردیا ہے .انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کو پی آئی اے کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے ہمیں ورثے میں کچھ ایسے جہاز ملے جنہیں اب گراونڈ کردیا گیا ہے.

Shares: