قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع کی اپوزیشن کوللکار،کہا ہمیں بھی…

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ آپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع نے فاٹا کے حوالہ سے بل پر بحث میں حصہ لیا تو اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا، پرویز خٹک نے اپوزیشن کو للکارتے ہوئے کہا کہ غصہ نہ ہوں ہمیں بھی غصہ آتا ہے،کہیں ایسا نہ ہو کہ کل ہم اپنے اسپیکر کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو جائیں، جس پر پرویز خٹک کے جملوں پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ،پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے سپیکر کو کہا کہ آپ پرویز خٹک کے لفظ کو حذف کر دیں،پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا اسپیکر کیا آپ پورے ہاؤس کے اسپیکر نہیں؟ جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں، پرویز خٹک نے ایک بار پھر کہا کہ اگرآپ چیخیں گے تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے.