نوکری سے فارغ کیے گئے پی آئی اے پائلٹ کن حالات سے دوچار جان کر غمگین ہو جائیں

0
40

5:30 PM نوکری سے فارغ کیے گئے پی آئی اے پائلٹ کن حالات سے دوچار جان کر غمگین ہو جائیں

باغی ٹی وی : پی آئی اے کے پائلٹ اپنے واجبات اور حق لینے کے لیے احتجاج کرنے لگے . اس حوالے سے پی آئی اے کے ساتھ اٹھارہ سال تک اپنی خدمات ادارے کو پیش کرنے والے کیپٹن عدنان زریز نے کہا کہ میں نے دسمبر 2020 میں پی آئی اے کی رضاکارانہ دستبرداری سکیم کو اپنایا تھا جس کے مطابق 20 جنوری تک انہوں نے ہمیں تمام واجبات ادا کرنے تھے جو طے کیے تھے . لیکن آج 20 مارچ ہو چکی ہے ہمیں کوئی واجبات نہیں‌ملے .

کیپٹن عدنان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ 20 دیگر کیپٹن بھی شامل تھے ان میں دو کیپٹن وفات پاچکے ہیں اور وہ ان حالات کی وجہ سے چل بسے ہیں جو ہمارے ساتھ اپنایا جارہا ہے . اور ان کے ساتھ ہی ان دو کیپٹن کے گھر بھی برباد ہوچکے ہیں . عدنان کا کہنا کہ ان کے بچے کن حالات سے دوچار ہیں ادارے کے ذمہ داران نہیں جانتے میں جانتا ہوں .

کپٹن عدنان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حالت میں‌پہنچا دیا ہے کہ ہم اپنا علاج بھ کروا سکیں ، میں پچھلے دنوں سے سخت بخار میں مبتلا ہوں لیکن میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ اپنا علاج کروا سکوں .
ان حالات میں متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ ہمارے حال پر رحم کھائیں اور ہمارے واجبات ادا کریں تا کہ ہم کم از کم اپنا علاج تو کوا سکیں . اس کے علاوہ اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری سکیں ،

کیپٹن نے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے حکام بالا کو جھنجھوڑا ہے کہ خدارا ان کے حال پر رحم کیا جائے اور ان کو ان حق جو تسلیم کیا جا چکا ہے وہ ادا کردیں‌تاکہ وہ اپنی روزی روٹی چند دن تو چلا سکیں .

Leave a reply