لاہور: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں کھڑا پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا-

باغی ٹی وی: ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارہ جکارتا سے رات 11:14 بجے کراچی پہنچا،خصوصی پرواز پی کے 9897 نے بینکاک میں ری فیولنگ کیلئے اسٹاپ کیا، رجسٹریشن اے پی بی ایل وائی طیارے کی تکنیکی مرمت دو ہفتے سے جاری تھی۔

ستمبر 2021 سے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے باعث طیارے جکارتا میں پھنسے تھے، پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں لیزنگ کمپنی سے مالی تنازعہ طے کیا، لیزنگ تنازعہ کے حل کیلئے کمپنی نے 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کی، لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعہ کا شکار پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا، طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے میں ایئربس طیاروں کی تعداد 16 ہوگئی۔

کبھی کبھی توقعات سے برعکس بھی نتائج آ جاتے ہیں،بیرسٹر گوہر

اس سے قبل ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر بھی پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ لیز تنازع کی وجہ سے روکا گیا تھا، ملائیشین عدالت نے روکے جانے کا اقدام معطل کر کے قومی ایئر لائن کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی، بوئنگ 777 روکے جانے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا، 26 مئی 2023 کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ایئر پورٹ حکام کو وصول کروائے تھے۔

ملک کے 12 ویں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی

کراچی عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب،اسپتال بند

Shares: