پی آئی اے کا فضائی آپریشن جزوی بحال،پہلی پرواز کہاں روانہ ہوئی؟

0
92

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے لگا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے برطانیہ کی پہلی خصوصی پرواز روانہ ہوگئی،327مسافروں کو لےکرپرواز پی کے 9701 مانچسٹر روانہ ہوگئی،مسافروں کی ہیلتھ ڈیسک پر اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا،مسافروں کے سامان اور جہاز کو اڑان بھرنے سے پہلے ا سپرے کیا گیا،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سول ایوی ایشن کی طرف سے لندن اور مانچسٹر کے لیے 8 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی،آج دوسری پرواز اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوگی.

قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنزکیلئے 21نکات پر مبنی ایڈوائزری جاری کی گئی،تمام ایئر لائنز ان نکات پرعملدرآمد کویقینی بنائیں،اگرپی آئی اے فلائٹ آپریشن شروع کرے توتمام احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد لازمی قراردیا گیا ہے،

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ تمام ایئرلائنزاپنے طیاروں کومسافروں کوبٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کیا جائے ، جہاز کوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پُرکروانا لازمی قرار دیا گیا ہے،تمام ایئرلائن اپنی ویب سائٹس اورسوشل میڈیا پرہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے،دوران پروازتمام فضائی میزبان اورمسافروں کیلئے سرجیکل ماسک کااستعمال لازمی قراردیا گیا ہے،

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کی ایئرپورٹس پرطبی جانچ اوراسکریننگ کی جائے گی، کوئی مسافر دوران پروازاپنی نشست تبدیل نہیں کرسکےگا،جہازمیں کیبن کریوہرآدھےگھنٹے بعد مسافروں کوہینڈسینی ٹائزر فراہم کریں گے،ڈھائی گھنٹے سے زیادہ دورانیے والی پروازوں میں کھانافراہم کیاجائے گا، پرواز سے قبل کیبن کریو نشستوں بیٹھے مسافروں کی تصویر واٹس ایپ کے ذریعے سی اے اے کو بھیجیں گے۔ لینڈنگ سے قبل کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو تمام مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر ہونے کی یقین دہانی کے بعد لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

Leave a reply