پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا

پرواز صبح 7 بجے کابل سے اسلام آباد کےہوائی اڈے پر پہنچی نئی حکومت بننے کے بعد یہ پہلی بین القوامی پرواز تھی سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس پرواز کی واپس روانگی تک معلومات محدود رکھی گئیں پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہی پیآئی اے کے سچوئیشن روم سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے براہ راست آپریشن کی نگرانی گی

مواصلاتی نظام کے استعمال سے پی آئی اے انتظامیہ، عملے اور زمین پر موجود سیکیورٹی اداروں کے ساتھ منسلک رہی وزیر اعظم پاکستان و دیگر اعلی حکومتی عہدیداران کو بھی مطلع رکھا گیا پرواز میں پاکستانیوں، غیر ملکی سفارتی مشن اور اہم عالمی اداروں کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا مسافروں کی ائیرپورٹ تک رسائی و اجازت نامے پی آئی اے کے کابل میں موجود زمینی عملے نے انتظامات کئے

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک و دیگر اعلی انتظامیہ پرواز کے استقبال کیلئے خود ائیرپورٹ پر موجود تھے اس اہم پرواز کو آپریٹ کرنے والے عملے کو شاباش دی اور مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا، مسافروں نے بھی پی آئی اے کے عملے کے جذبے اور محنت کو سراہا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

Comments are closed.